جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پارٹی رہنماؤں کا دباؤ کام کرگیا،نوازشریف اور مریم نواز نے ملکر ایسا فیصلہ کرلیا کہ حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچ گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی خاموشی پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب دونوں باپ بیٹی نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز پر خاموشی توڑنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف پارٹی مسائل اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چند اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔

جب کہ مریم نواز آئندہ دنوں میں سیاسی بیان بازی کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خبیرپختونخوا میں جلسے بھی کرسکتی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔اس لیے وہ جلد ہی عوام اجتماع سے خطاب کریں گے۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی میں مریم نواز کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی احسن اقبال کریں گے، 18رکنی کمیٹی میں مریم نوازکا نام شامل نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازابھی سیاسی سرگرمیاں شروع نہیں کریں گی، مریم نوازاپنی والدہ بیگم کلثوم نوازکی وفات کے باعث تاحال صدمے سے نہیں نکل سکیں۔ تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر مریم نوازجلد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گی۔جب کہ دوسری طرف مریم نواز کی اب تک کی خاموشی پر سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ساسی مبصرین کے مطابق مریم نواز جو بات بات پر ٹویٹ کرتی تھیں، اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ان کا ایک ٹویٹ بھی سامنے نہیں آیا۔نواز شریف اور مریم نواز کی اس خاموشی سے یا تو کسی ڈیل کی بو آ رہی ہے جس کے تحت دونوں نے ہی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے یا پھر اس خاموشی کو طوفان سے پہلے کا سناٹا قرار دیا جا سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس خاموشی کی آڑ میں مسلم لیگ ن کوئی جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی تیاری کر رہی ہو۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…