ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں،

جس کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ لاہور میں منعقد ہونے والی دعائے خیر، مہندی، مایوں اور نکاح کی تقریبات کے مناظر مداحوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے شریکِ حیات حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اگرچہ وہ ہمیشہ عوامی اور میڈیا سرگرمیوں سے دور رہے، تاہم حالیہ دنوں میں اپنی اہلیہ کی حمایت کے باعث خبروں کا حصہ بن گئے۔اطلاعات کے مطابق حمزہ حبیب اور مومنہ اقبال کی منگنی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخری ہفتے میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

اس معاملے پر متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ حمزہ حبیب بھی اس موقع پر اپنی اہلیہ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے سامنے آئے تھے۔مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…