منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

چوہان سے’ن‘نکال دیں تو کیا بنتا ہے؟فیاض الحسن چوہان کے مناظرے کے چیلنج پر مشاہد اللہ نے حیران کن جواب دیدیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہان میں سے ’ن‘نکال دیں تو کیا بنتا ہے؟فیاض الحسن چوہان کے مناظرے کے چیلنج پر ن لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، صوبائی وزیر اطلاعات کے نام کی بے حرمتی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے چند روز قبل ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے

انہیں مناظرے کاچیلنج دیا تھا جس پر ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ نے مناظرے کے چیلنج کو مسترد کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کے نام کی بے حرمتی کر دی۔ نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان اور معروف اینکرمنصور علی خان نےمشاہد اللہ کو کہا کہ اگر آپ تحریک انصاف کے رہنما کے ساتھ چیلنج کرنا چاہیں تو میرا پروگرام اور چینل آپ کے لیے حاضر ہے جس پر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان ہیں اگر ان کے نام سے’ ‘ن‘ نکال دیں تو جو بچتا ہے ان کو وہ سمجھ لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں مناظرے ہوتے ہیں وہاں پھر خون خرابہ اور سروں کے مینار بھی بنتے ہیں، مشاہد اللہ نے یہ بات فتنہ تاتارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہی جس میں ہلاکو خان نے ایسے وقت میں بغداد پر حملہ کیا تھا جب مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں دریا کنارے مناظرے میں مصروف تھے۔ مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ جب فیاض الحسن چوہان وزیر بنے تھے تو دوسرے دن ہی فلمسٹار میگا نے انہیں الٹا لٹکا دیا تھا اور اپنا بیان واپس لینے پر مجبور کر دیا تھا بھلا ایسے لوگ میرے ساتھ کیا مناظرہ کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فیاض الحسن چوہان نے سینیٹر مشاہد اللہ خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں مناظرے کا چیلنج دیا تھا، فیاض الحسن چوہان نے اپنے چیلنج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تین دن پہلے سینیٹر مشاہد اللہ خان سے ایک پریس کانفرنس کے دوران چند سوال پوچھے تھے میں اب تک ان کے جوابات کے انتظار میں ہوں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…