اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات سے بھرا بیان دیا،بیان ان کے لیے سبق ہے جو نائن11 کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے،تاریخ بتاتی ہے کسی جارح قوت کو خوش کرنا کام نہیں کرتا، چین و ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر الزامات پر ردعمل
دیتے ہوئے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پرالزامات سے بھرابیان دیا، امریکی صدرنے کہاپاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، بیان ان کے لیے سبق ہے، جو نائن 11کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے۔شیریں مزاری نے کہا کہ حوالگی، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی کی فہرست لمبی ہے، جن میں ریمنڈڈیوس رہائی، ڈرون حملوں میں شہریوں کی اموات شامل ہیں، تاریخ بتاتی ہے کسی جارح قوت کو خوش کرنا کام نہیں کرتا، چین و ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں۔