منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

غداری کیس۔۔عدالت نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزرائے اعظم کیخلاف غداری کیس میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے التوا کی درخواست منظور کر لی۔لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف دفعہ چھ کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا اور نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا سمیت دیگر

فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم دونوں سابق وزرائے اعظم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا تھا جس کے بعد عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم پر پیمرا کے ایگزیکٹیو رکن اشفاق جمانی اور لیگل ایڈوائزر طاہر تارڈ پیش ہوئے تاہم درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست پر سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…