ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد تبلیغی مرکز پہنچے اور حاجی عبد الوہابؒ کو نذرانے میں خطیر رقم پیش کی لیکن انہوں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ۔۔۔‘‘ایسا انوکھا واقعہ کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کی سب سے بڑی اسلامی تبلیغی جماعت کے امیر اور جید عالم دین مولانا حاجی عبدالوہاب گزشتہ روز لاہور کے نجی ہسپتال میں دوران علاج چل بسے ، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز رائیونڈ کے تبلیغی مرکز کے گرائونڈ میں مولانا نذر نے پڑھائی جس کے بعد آپ کی تدفین کر دی گئی۔ آپ کی نماز جنازہ میں ملک کی معروف سیاسی و اہم بااثر شخصیات

نے شرکت کی۔ مولانا حاجی عبدالوہابؒ کی ساری زندگی سادگی اور عجزو انکساری سے عبارت رہی ۔ آپ نے کبھی طمع و لالچ کو اپنے قریب نہیں آنا دیا بلکہ ہمہ وقت مخلوق خدا کی خدمت اور اس کی بھلائی کیلئے مصروف عمل رہے۔ ان کی زندگی کے یوں تو بے شمار واقعات ایسے ہیں جو آج کے انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں تاہم ایک بار ایسا ہوا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نئے نئے وزیراعظم بنے تو مولانا حاجی عبدالوہابؒ سے ملاقات کیلئے رائیونڈ گئے اور انہیں بھاری رقم بطور نذرانہ پیش کرنا چاہی تو مولانا نے آگے سے جواب دیا کہ پیسے نہیں آپ کا وقت چاہئے،اگر آپ اللہ کی راہ میں تین دن دے سکتے ہیں یا چالیس دن ؟ تو بسم اللہ!جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ حاجی صاحب اتنے پیسے آفر کرنیوالا آپ کو کوئی اور نہیں ملیگا، آگے سے جوابا حاجی عبد الوہابؒ صاحب نے فرمایا ! میاں صاحب! آپ کو اتنی خطیر رقم واپس کرنیوالا بھی کوئی نہیں ملے گا۔ مولانا اسرار مدنی کا کہنا ہے کہ مولانا حاجی عبد الوہابؒ مرحوم نے زندگی بھر انتہائی مشقت اور جہد مسلسل کیساتھ دعوتی تحریک کو آگے بڑھایا، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں کوئی ان کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھا، بعض پیروں فقیروں نے ان کو مسجدوں سے نکال دیا، کئی بار ان پر حملے ہوتے رہے، نہ تو سیکیورٹی لی،نہ تشہیر، نہ حالات سے متاثر ہوئے نہ مال و زر سے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…