بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنے اپنے ووٹ چیک کروا لیں ،یہ ووٹرز اب ووٹ نہیں ڈال سکیں گے کیونکہ ۔۔۔الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں مستقل اور عارضی ایڈریس کے علاوہ تیسرے ایڈریس پر درج ووٹرز کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق انتخابی فہرستوں میں شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ کا اندراج کیا جاسکتا ہے ،سرکاری ملازمین اپنی اور اہل خانہ کو مستقل اور عارضی پتے کے علاوہ

روزگار والی جگہ پر ووٹ کا اندراج کرنے کی اجازت ہوگی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے مرحلے کے تحت عوام الناس اور رائے دہیندگان کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں میں قائم مراکز معلومات و شکایات اور دفاتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفسر 31 دسمبر 2018 تک ہفتہ اور اتوار کے دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہفتہ 17نومبر اور اتوار 18 نومبر 2018 کو یہ مراکز کھلے رہیں گے. االیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے. ایسے تمام رائے دہندگان جن کے نام انتخابی فہرستوں میں ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ کے مطابق درج ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ بالا ایکٹ کی روشنی میں 31 دسمبر 2018 تک اپنے ووٹ اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروالیں ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم نمبر 21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ یا رجسٹریشن افسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں.درخواست گزار اپنے فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی اصل کاپی لازمی منسلک کریں اور ہر طرح سے مکمل فارم متعلقہ رجسٹریشن افسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں

سرکاری ملازم اور اہل خانہ (خاوند /بیوی اور بچے) اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ ایسے پتہ پربھی کرواسکتے ہیں جہاں پر ملازمت کی وجہ سے عارضی رہائش اختیار کی گئی ہو۔واضح رہے کہ الیکشن رولز 2017 کے مطابق فارم نمبر 21 درخواست گزار بذاتِ خود جمع کروائے گا ، بصورت دیگر فارم اختیار نامہ کے ساتھ بذریعہ اپنے والد، والدہ،

خاوند /بیوی، بیٹے/دختر بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں تمام اضلاع میں قائم مراکز معلومات و شکایات اور دفاتر ضلعی الیکشن کمشنرز کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔رائے دہیندگان سے گزارش ہے کہ 31 دسمبر 2018 تک اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…