اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی وصیت،اپنی وفات کے بعد تبلیغی جماعت کی قیادت کیلئے کن تین علماء اکرام کے نام تجویز کئے تھے ،تفصیلات جاری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی وفات کے بعد مولانا نذر الرحمان کو امیر جماعت مقرر کردیا گیا حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعدجماعت کی قیادت سپرد کرنے کیلئے تین علماء اکرام کے نام تجویز کئے تھے ،حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ سے قبل انکے پرانے خدمت گار مولانا محمد فہیم نے انکی وصیت پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعد تبلیغی جماعت کی قیادت کیلئے تین علماء اکرام کے نام تجویز کئے تھے

جن میں پہلا نمبر مولانا نذ رالرحمان دوسرا نمبر مولانا احمد بٹلہ،تیسرا مولانا عبیداللہ کے نام شامل ہیں نماز جنازہ مولانا نذرالرحمان نے پڑھائی حاجی عبدالوہاب نے 17ستمبر 2015کو اپنی وصیت تحریر کروائی اور دستخط کرتے ہوئے لکھوایا تھا کہ جو کارکن انکے ساتھ محبت یا عقیدت رکھتا ہے تو وہ اپنی زندگی کے تمام معاملات کو پس پشت ڈال کر آخرت کی تیاری کیلئے دعوت وتبلیغ کے کام کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں اور اللہ اللہ کے ذکر کو عام کریں ،استغفر اللہ اور درود پاک کو کثرت سے پڑھا کریں تاکہ اللہ رحمتوں کا نزول ہو سکے۔قبل ازیں تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ اداکردی گئی ،نماز جنازہ میں 5لاکھ سے زائد افراد کی شرکت ،حاجی عبدالوہاب کے سوگ میں تبلیغی مرکز کے بازار بند رہے ،تبلیغی مرکز سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر97سالہ حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے انکی وفات کی خبر تبلیغی مرکز میں مولانا خورشید احمد نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے دی ،حاجی عبدالوہاب کے انتقال کی خبر سن کر کارکنان صدمے سے نڈھال ہوگئے ملک بھر میں موجود لاکھوں تبلیغی کارکنان امیر جماعت کے جنازے میں شرکت کیلئے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع پنڈال میں پہنچے لوگوں کی آمد کا سلسلہ نماز مغرب کے بعد بھی جاری رہا جسکی وجہ سے نماز جنازہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ادا کی گئی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

رائے ونڈ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ جنازگاہ کو جانیوالے راستوں پر واک تھرو گیٹ اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردئیے گئے تبلیغی اجتماع پنڈال کے منبر پر حاجی عبدالوہاب کا جسد خاکی رکھا گیا،پنڈال میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نماز عصر کے بعد ہی پہنچ گئے تھے ٹریفک کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کارکنان کی بڑی تعداد جنازے میں شریک نہ ہوسکی ادھر ریلوئے اسٹیشن اور لاہو ر ہوائی اڈے پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

ذرائع کے مطابق کراچی سے آنیوالی فلائٹس کے منہ مانگے کرائے وصول کئے گئے کراچی سمیت ملک کے دور دراز سے لاکھوں افراد نے شرکت کی حاجی عبدالوہاب کے نمازجنازہ میں سینکڑوں غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی ،منبر کی طرف سے نماز جنازہ میں تاخیر کی وجہ دور دراز سے آنیوالے کارکنان کا ٹریفک میں پھنسنا بتایا جاتا رہا اور شرکاء کو اذکار کی تلقین کی جاتی رہی مجمع سے مولانا طارق جمیل کے بیان کا مطالبہ بھی کیا گیا جس پر جماعت علماء کے مشورے کے بعد مولانا طارق جمیل نے چند منٹ کیلئے حاجی عبدالوہاب کی تبلیغ کیلئے خدمات پر مفصل روشنی ڈالی

اور شرکاء جنازہ کو حاجی عبدالوہاب کے مشن کو آگے بڑھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو انتہائی سادگی سے گزارتے ہوئے کلمہ کی دعوت کو عام کیا اور مرتے دم تک یہ کام کرتے رہے ، نماز جنازہ میں ملک کی اہم سیاسی ،مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سے غائب ہوجانے سے دو گھنٹے لوگ ٹریفک میں پھنسے رہے رائے ونڈ شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار اچانک غائب ہو گئے جس سے بڑی گاڑیوں سمیت موٹر سائیکل سوار ٹریفک میں دو گھنٹے پھنسے رہے جبکہ پیدل چلنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،شرکاء جنازہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کوستے رہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…