اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

زیر زمین 35فٹ لمبی 2/2چوڑائی کی سرنگ کھود کر کروڑوں کا تیل چوری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں گرفتار،اہم سیاسی شخصیت بھی ملوث نکلی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آئی این پی)جڑانوالہ پاک عرب ریفائزی مین پائپ لائن کے قریب سے گزرنے والی تولیہ فیکٹری میں زیر زمین 35فٹ لمبی 2/2چورائی کی سرنگ کھود کر کروڑوں کا تیل چوری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ یونین کونسل وائس چیئرمین رنگے ہاتھوں گرفتار،ساتھی فرار ہو گئے،یوسی وائس چیئر مین سمیت 8نامزد اور 4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پڑولیم پاکستان کے تحت اربوں ڈالر کی لاگت سے پاک عرب ریفائزی پائپ لائن کراچی سے شیخوپورہ براستہ محمود کوٹ کھرڑیانوالہ سے گزرتی ہیں اور مین پائپ لائن میں خلل سے کئی گھنٹے کی سپلائی معطل ہو جاتی ہے اور حکومت پاکستان کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ پاک عرب پائپ لائن کے قریب حور تولیہ فیکٹری گزرتی ہیں گزشتہ شب پارکو منیل سٹیشن کو مخبر نے اطلاع دی کہ حور تولیہ فیکٹری سے ایک رکشہ ڈارئیور تیل چوری کرکے جا رہا ہے جس پر ملک انصر حیات پارکو منیل سٹیشن نے عملہ کے ہمراہ کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقہ اڈا جوہل میں واقع مذکورہ فیکٹری میں کارروائی کی تو فیکڑی منیجر یوسی 20وائس چیئرمین عبدالغفار اپنے دیگر ساتھیوں میاں ندیم سکنہ 58ر.ب، ارشاد ڈوگر سکنہ 98ر.ب، عبدالغفار سٹی فیصل آباد،شان عرف شانی سکنہ 61ر.ب،قاسم ڈوگر،ارشد، ارشاد پانڈہ سکنہ سٹی فیصل آباد، ندیم ڈوگر سکنہ 266ر.ب مین پاپ پاک عرب ریفائری سے تیل چوری کر رہے تھے. مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے ایک گروہ بنا رکھا ہے اور حور تولیہ فیکٹری میں زیر زمین 35فٹ لمبی 2/2 چورائی کی سرنگ بنا کر تیل چوری کرتے تھے اور آہنی کلپ 850فٹ لمبا پریشر پائپ لگایا ہوا ہے جبکہ موقع سے 60لیٹر ڈیزل بھی برآمد ہوا ہے. چھاپہ کے دوران یوسی وائس چیئرمن کو رنگے ہاتھوں تیل چوری کرتے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے، پولیس تھانہ بلوچنی نے مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کر دی ہے اور یو.سی وائس چیئرمن کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…