اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سوسائٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ،وفاقی دارالحکومت میں قانونی و غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانونی و غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اسلام آباد انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت سے کرپشن اور سوسائٹی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے آئی سی ٹی جبکہ آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران سے متعلق فہرست کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں قانونی و غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپشن اور اس میں سہولیات لینے والے اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے افسران کی فہرست تیار کرکے ان کیخلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر یار آفریدی نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر مذکورہ افسران کی فہرست مرتب کرکے دی جائے تاکہ ان کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایکٹ 1925ء کی دفعہ 10 کے تحت رجسٹرڈ ہونیوالی سوسائٹیز میں غیر قانونی اقدامات اس وقت شروع کیے جب انہیں آئی سی ٹی کے افسران کی پشت پناہی حاصل تھی جبکہ دوسری جانب زمینوں پر قبضہ کے حوالے سے وفاقی پولیس نے قرضہ مافیا کی بھرپور معاونت کی اور اس کے بدلے میں انہوں نے قیمتی پلاٹوں کیساتھ بھاری رشوت بھی وصول کی ۔اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے ایسے افسران کی فہرست تیار کرلی ہے جنہوں نے اعلیٰ عہدیداران کی آشیر باد سے اہم عہدے بھی حاصل کررکھے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…