ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے نے کروڑوں عاشقان رسول ﷺ کے جذبات بھڑکا دئیے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیربالا(آن لائن) گستاخ رسول ﷺآسیہ مسیح کو رہا کر نے کے فیصلے نے کروڑوں عاشقان رسول ﷺ کے جذبات کو بھڑکا دئیے، وفاقی حکومت آسیہ مسیح کے کیس کو دوبارہ کھول دے اور اس کو سزا موت دے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی آمیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی و دیگر کا دیر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دوسری سالانہ کانفرنس سے خطاب۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر بالا کے زیر اہتمام دیر اسٹیڈیم میں دوسری سالانہ کانفرنس منعقد کیا گیا۔

کانفرنس میں تنظیم کے صوبائی آمیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی مہمان خصوصی تھے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مردان کے آمیراکرام الحق، مولانا راشد مدنی، مولانا سجاد الحجابی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر بالا کے آمیر مولانا ذکی اللہ و جنرل سیکریٹری مولانا عدنان الدین، سابقہ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ، تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام اور لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین، اکرام الحق، سجاد الحجابی، راشد مدنی و دیگر نے کہا کہ آسیہ مسیح نے خود تین چار جگہوں پر خود کہا ہے کہ ان سے گستاخی ہوئی ہے اور ہائیکورٹ نے بھی ان کو سزائے موت دی تھی تاہم اب حکمرانوں نے اپنے عالمی آقاوں کے اشاروں پر گستاخ رسول کو بری کرکے کروڑں مسلمانوں کی دل آزاری کی اور ان کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانون بھی عجیب قانون ہے ایک طرف ممتازقادری کو ایک سال کے اندر اندر پھانسی دی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف گستاخ رسول آسیہ کو سزائے موت کا حکم سنانے کے باوجود نو سال تک جیل میں رکھا جاتا ہے اور بعد میں رہا کردیا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے کیس کو دوبارہ کھول کر ان کو سزا ئے موت دی جائی۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں تاہم مسلمان حکمرانوں میں کوئی بھی ان مظالم کے خلاف عالمی فورم پر آواز اُٹھانے کی جراٗت نہیں کر سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اس کانفرنس کے وساطت سے وفاقی حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آسیہ مسیح کیس پر نظر ثانی کر کے کیس کو ری اوپن کرکے ٓاسیہ مسیح کو سزائے موت دیں دے۔ورنہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…