جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ، گزشتہ تین سالوں میں کتنے ارب روپے کی فون کالیں کی گئیں،حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی رفون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہین اور یہ شرح جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے

پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد چار ہے اور چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر 1097 ارب روپے خرچ کئے ہیں دستاویزات کے مطابق سال 2015 ء میں 317.82 ارب روپے کی کالز کی گئیں سال 2016 ء میں 365.48 ارب روپے کی کالز کیں ۔ سال 2017 ء میں 412.28 ارب روپے کی کالز کی گئی ہیں سی ایم پاک لمیٹڈ (ژونگ) نے 2015 ء میں 52.93 ارب روپے پاکستانی عوام سے وصول کئے 2016 ء میں 58.62 ارب روپے وصول کئے 2017 ء میں 72.79 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2015 ء میں 99.25 ارب 2016 ء میں 106.03 ارب روپے اور 2017 ء میں 113.76 ارب روپے وصول کئے ہین پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) نے 2015 ء میں 110.24 ‘ 2016 ء میں 141.72 ارب روپے اور 2017 ء میں 163.74 ارب روپے پاکستانی عوام سے کالز کی مد مین وصول کئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) نے 2015 ء میں 56.39 ارب روپے 2016 ء میں 59.12 ارب روپے 2017 ء میں 57.99 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ پاکستان میں پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) نے اپین صارفین سے 419.70 ارب روپے وصول کئے ہیں گزشتہ تین سالوں میں دوسرے نمبر پر تیلی نار پاکستان لمیٹڈ نے صارفین سے 319.04 ارب روپے وصول کئے اور پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کئے اور سی ایم پاک لمیٹڈ (ژونگ) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…