اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

رائیونڈ،حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت ،نئے امیر تبلیغی جماعت کے نام کا اعلان کردیاگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (آن لائن) امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ، 98سالہ راؤ محمدحاحی عبدالوہاب طویل عرصہ سے سانس اور سینے کے عارضہ میں مبتلا تھے چند روز قبل انکو ڈینگی بخار ہوگیا جس کے باعث وہ لاہورکے ڈاکٹرز ہسپتال کے آئی سی یووارڈ میں زیر علاج تھے ،جہاں وہ اتوار صبح نمازفجر کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

ان کی نماز جنازہ سندر روڈ اجتماع گاہ پنڈال میں پڑھائی گئی جس کے بعدان کووصیت کے مطابق تبلیغی مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی وفات کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی، لاکھوں لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی،حاجی عبدالوہاب نے اپنی تمام زندگی تبلیغ اسلام میں گزار دی آپ 1922کو انڈیا دہلی میں پیدا ہوئے آپکا آبائی علاقہ سہارن پور ہے، آپ راجپوت راؤبرادری سے تعلق رکھتے تھا ،ہجرت کے بعد چک نمبر 331بورے والا ضلع وہاڑی پاکستان آئے، آپ نے اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی، گریجویشن کے بعد آپ نے تحصیلدار کی نوکری کی، 1944میں مرکز مولانا نظام الدین انڈیا میں مولانا الیاس سے ملاقات کی، 6ماہ تک ان کی خدمت میں رہے، روحانی تعلق مولانا عبدلقادررائے پوری سے تھا ،جوانی میں مولانا عبدالوہاب ختم نبوت میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے، مولانا یوسف اور مولانا انعام الحق کے ساتھ بھی رہے، آپ نے دین اور تبلیغ کی دعوت کیلئے تحصیلدار کی نوکری بھی قربان کردی ،آپ پاکستان کی ان 5شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی زندگی وقف کی تھی آپ تیسرے نمبر پر تھے ، مدرسہ عربیہ المعروف تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں32سال سے بچوں کو دین اسلام کی تعلیم دیتے رہے، انہوں نے اپنی تمام زندگی سادگی اور اللہ تعالیٰ اور اس رسولؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر گزاری ،حاجی شفیع قریشی،بشیر آپ سے سینئر تھے آپ عالمی تبلیغی مرکز کے شوریٰ کے امیر تھے اور مرکزی شوریٰ نظام ودین اولا کے ممبر بھی تھے ،

ان کی بیوی حیات ہیں ،جبکہ وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھے ،ان کے بعد مولانانذرالرحمن کو تبلیغی جماعت کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے ،نمازجنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے ،جو دوسروں کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردیتے ہیں،حاجی عبدالوباب نے بھی امت محمدی کو جہنم کے عذاب سے بچاکر جنت میں لیجانے کی فکر میں اپنی ذات ،جذبات اور ضروریات کی قربانی دی اور اپنا ہر لمحہ اور ہر پائی یادالٰہی میں فنا کردی،انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کا خلاء کبھی بھی پر نہیں ہوسکتا ایسے انسان صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہوتے ،حاجی عبدالوہاب کی وفات پر پولیس ٹریفک اور انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کئے ،جنازہ میں شریک سیاسی شخصیات میں شیخ رشید ،مرزا جاوید ،اشعر نیازی اور آصف شہزاد قابل ذکر ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…