اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

 700 ارب کی لوٹی ہوئی قومی دولت سے متعلق اہم تفصیلات منظر عام پر ،حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،کھلبلی مچ گئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ 50 روز میں 700 ارب کی لوٹی ہوئی قومی دولت سے متعلق اہم تفصیلات منظر عام پر لائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے ساتھ منی لانڈرنگ کے حوالے سے معاہدے ہو گئے ہیں، عوامی دولت کو لوٹ کر مختلف ملکوں میں لے جانے والوں کے بارے میں بھی حکومت نے اہم معلومات اکٹھی کی ہیں، اس لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ

لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس وطن لانے کا قانونی عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل عمل ضرور ہے جس میں وقت بھی لگے گا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس کوشش میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت بھی منی لانڈرنگ میں ملوث تھی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے دبئی میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں بڑی رقم خرچ کی ہوئی ہے ،اس ضمن میں تحقیقات میں اقامہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…