بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چچا کی پسند کی شادی کی سزا معصوم کم سن بھتیجی کو دیدی گئی، 11سالہ طالبہ کازبردستی نکاح کردیا گیا،شرمناک واقعہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاندلیانوالہ(آئی این پی)چچا کی پسند کی شادی کی سزا معصوم کم سن بھتیجی کو دے دی گئی۔تفصیلات آئی این پی کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر546گ ب کے رہائشی اکبر علی نے ایک سال قبل مسماۃ نادیہ شاہین سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے ورثاء کو شدید رنج تھا، اسی رنج کی بناء پر لڑکی کے ورثاء نے زبردستی اسلحہ کے زور پر اکبر علی کی نابالغ 11سالہ معصوم بھتیجی ارشاد بی بی جو کہ

تیسری کلاس کی طالبہ تھی کو زبردستی پکڑ لیا اور شکیل نامی شخص کے ساتھ نکاح کردیا۔ بچی کے والد محمد اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نے بھی اس کی چیخ و پکار نہ سنی ہے حتیٰ کہ پولیس نے بھی داد رسی سے انکار کردیا ہے، ملزمان میری نابالغ بیٹی سے نکاح کرکے زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…