وزارت اوورسیز کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے “کال سرزمین” شکایت مرکز بنانے کا فیصلہ،حیرت انگیز تفصیلات جاری

18  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت اوور سیز پاکستانیز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ، “کال سرزمین” کے نام سے شکایت مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قیام اور وزارت کے محکموں سے متعلق شکایتیں یہاں لی جائیں گی ،یہ شکایات وزیر کے پاس ایک اسکرین تک پہنچ جائیں گی جہاں وہ انہیں دیکھ اور کارروائی کر سکیں گے،وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کی ویب سائٹ کو بھی نئے سرے سے بنا لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی ہدایت پر وزارت برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کو جدید بنایا گیا ہے۔ یہ وزیراعظم کے پہلے 100 روزہ ایجنڈا کے تسلسل میں وزارت برائے اوورسیز پاکستانی میں معاون خصوصی کی جانب سے لیے گئے اقدام کا نتیجہ ہے۔ امیگرنٹ بائیو میٹرک ویریفیکیشن اور نیا پاکستان کالنگ کے بعد اب “کال سرزمین”، “ای گورننس” اور اوورسیز وزارت کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے، “کال سرزمین” بنیادی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک شکایت کا مرکز ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قیام اور وزارت کے محکموں سے متعلق شکایتیں یہاں لی جا سکتی ہیں ،یہ شکایات وزیر کے پاس ایک اسکرین تک پہنچ جاتی ہیں، وہ انہیں دیکھ سکتے ہیں اور کارروائی کر سکتے ہیں،وزارت برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے “ای گورننس” ایک قابل تحسین قدم ہے،روزمرہ کے کاموں کی فوری پروسیسنگ کے لئے کاغذوں کا کلچر ختم کرکے وزارت کو آن لائن کیا جا رہا ہے،اب کسی بھی فائل کو نمٹانے میں ایک دن سے زیادہ کا وقت درکار نہیں ہوگا۔وزارت برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کی ویب سائٹ کو نئے سرے سے بنا لیا گیا ہے۔ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ویب سائٹ کو پورا تبدیل کرنے کی ہدایت دیں۔ بیرون و اندرون ملک پاکستانیوں کو اس ویب سائٹ کے ذریعے وزارت کے محکموں اور ان کے کام کے بارے میں رہنمائی ملے گی۔ متعلقہ لوگوں سے فوری رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…