بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب سے ڈالرز کی آمد شروع،کتنی بڑی رقم (آج) پہنچ رہی ہے ؟وزیرخزانہ اسد عمر نے بڑی خبر سنادی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سعودی عرب سے امداد کی مد میں ایک ارب ڈالر کی رقم (آج)پیر تک حاصل کرلے گاجس سے ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں(آج) پیر 19 نومبر تک پہنچ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ مجھے میرے سعودی ہم منصب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے ٗامداد کا دوسرا اور تیسرا حصہ اگلے 2 ماہ میں موصول ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی در آمد میں تاخیری ادائیگی کی سہولت اگلے ماہ سے ملنا شروع ہوجائے گی تاہم وزیر خزانہ جنہوں نے موجودہ بیلنس آف پیمنٹ کے بحران کا اس امداد اور چین سے ملنے والی امداد سے پورا ہونے کا عندیہ دیا تھا، نے چین سے ملنے والی امداد کے حوالے سے نہیں بتایا۔انہوں نے کہاکہ یہ چین کی جانب سے ملنے والی بے مثال امداد ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس کی تفصیلات کو عیاں نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی واحد وجہ ہماری معیشت میں تیزی لانا اور کسی خلا کو پر کرنے کے لیے کسی قرض کی جانب نہ جانا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ قرض کی شرائط پر نہیں بلکہ وسیع معاشی اصلاحات پیکج‘ پر بات کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے فنڈنگ کوٹہ تقریباً 6 سے 6.5 ارب ڈالر کا ہے۔وزیر خزانہ نے حکومت کی پہلے سال کا ہدف بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اخراجات کو کم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے گئے ہیں ٗ ہم جون 2019 تک موجودہ خسارے کو کم کرکے 12 ارب ڈالر تک لے جائیں گے اور کمی تقریباً 7 ارب ڈالر کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پیکج، بیلنس آف پیمنٹ کے خلا کے چھوٹے سے حصے کو پورا کرنے میں مدد دیگا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاونت حاصل کر کے معیشت کو سیدھی سمت لے جانے پر کوئی دو رائے نہیں ٗمسئلہ صرف بوجھ بڑھنے کا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ ہماری سمت واضح ہے کہ ہم بوجھ صرف زیادہ آمدن والے افراد پر ہی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں اطراف سے معاہدے کے بنیادی حقائق اور فریم ورکس کا تبادلہ ہوچکا ہے ٗمیں معاشی معاملات کے حل کیلئے آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپنا چاہوں گا۔نجکاری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس بنیادی ڈھانچے سے متعلق اصلاحات پر دو رائے نہیں کیونکہ ان کی حکومت نے 50 سے 60 سرکاری کمپنیوں میں سے 7 کی نشاندہی کی ہے جنہیں نجکاری کی جانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ایل این جی کمپنی کی بھی نجکاری کردی گئی تو اس کا اثر گزشتہ حکومت کے نجکاری پروگرام سے زیادہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تاہم اس کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو ملز کو پوری طرح سے چلانے کے لیے 45 دن میں جامع حکمت عملی تیار کرنے کا کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…