جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پولیس آفیسر طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات بین الاقوامی ادارے سے کروانے کے مطالبے پر حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پولیس آفیسر طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کسی بین الاقوامی ادارے سے نہیں کرائی جا رہیں، قتل کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہید پولیس آفیسر ایس پی طاہر داوڑ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ طاہر داوڑ

کے اغواء اور قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے اور اس پر کام شروع ہوگیا ہے، ہمارے اداروں میں کسی بھی کیس کی تحقیقات کی صلاحیت ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ کسی بین الاقوامی ادارے سے تحقیقات نہیں کرائی جارہیں، اگر کوئی مطمئن نہ ہوا تو پھر آگے کا سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہے لیکن اسے چاہیے کہ مثبت تنقید کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…