ایک لاکھ نوکریاں اب آپکی دہلیز پر! قرضہ سکیم کا افتتاح کردیا گیا،آن لائن کی سہولت موجود،قرضے پر کتنا سود وصول کیا جائیگا؟پڑھ کر آپ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا

18  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے تحت مزید 45 شعبوں میں بلاسود قرضہ سکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن (پی ایچ ایف) کے زیراہتمام نجی میڈیکل شعبے کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کی سکیم کے تعارفی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری اور نجی میڈیکل شعبے کو یکساں بنیادوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن پہلے مرحلے میں ملازمتوں کے ایک لاکھ مواقع پیدا کرے گی۔ قرضہ حسنہ سکیم سرکاری شعبے پر ملازمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے ایک مثالی پروگرام ہے۔ اس کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر ، ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن اجمل بھٹی اور اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت مختلف شعبوں سے ممتاز افراد نے بھی ’روڈ شو‘میں شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بلا سود قرضہ سکیم کے تحت صرف نجی شعبے کے ڈاکٹروں، ہومیو پیتھس، حکما،ٹیلی میڈیسن،ہوم کیئر، ڈینٹیسٹس اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی، نرسنگ، ہیلتھ جم کا کام کرنے والوں کو ذاتی کام شروع کرنے میں مدد دی جائے گی۔مختلف شعبوں میں 2لاکھ روپے سے 25لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ قرضہ سکیم میں مزید 45 شعبے شامل کئے گئے ہیں۔ قرضوں کے لئے درخواستیں آن لائن سسٹم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔ وزیر صحت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پی ایچ ایف کے تحت قرضوں کی واپسی کی شرح 97فیصد سے زیادہ ہے۔ قرضہ حاصل کرنے والوں کا اچھی طرح احساس ہے کہ ان کی واپس کردہ رقم سے ان جیسے مزید کئی افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ نجی کلینکس کے قیام سے جہاں دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات میسر ہوں گی وہاں سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے رجحان میں بھی کمی آئی گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ایچ ایف میں قرضوں کے اجرا کا عمل خودکار اور انتہائی شفاف ہے۔40 روز کے اندر درخواست گزار کو قرضے کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی میڈیکل شعبے کو قرضوں کی فراہمی کا یہ پہلا روڈ شو ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پی ایچ ایف کا تمام سیٹ اپ شفاف بنیادوں پر استوار ہے۔ نجی کلینکس کھلنے سے سرکاری ہسپتالوں پر بھی دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قرضہ حاصل کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن اجمل بھٹی نے قرضہ سکیم کو وزیراعظم کی طرف سے ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کے اعلان میں اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ درخواست گزاروں کو مشاورتی سروس فراہم کرنے کے لئے الگ سیل بنا دیا گیا ہے جہاں انہیں کونسلنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…