سرگودھا(این این آئی )فوڈ اتھارٹی پنجاب نے بچوں کو محفوظ اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں قائم سنیکس انڈسٹری کی چیکنگ کو تیز کر دیا اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی سنیکس انڈسٹری چیکنگ مہم میں 490فیکٹروں کو چیک کر کے ناقص انتظامات پر 46 کو سیل، 88کو جرمانہ، 280کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔اس کاروائی میں
2300پیکٹ تیار نمکو،پاپڑ ، سلانٹی وغیرہ ، 500 لیٹر کے قریب زائدالمعیاد کوکنگ آئل تلف بھی کیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس وقت پنجاب میں 918سنیکس فیکٹریاں مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں۔ جن کی چیکنگ کا مقصد سب کی ایک ساتھ درستگی ہے۔جس میں بچوں کی محفوظ اشیاء کی تیاری کے لیے تمام سنیکس انڈسٹری کوٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے والدین بازار کی بجائے بچوں کو گھر کی بنی اشیاء کھلائیں۔