ڈی آئی خان (صباح نیوز)ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ، بی اے پارٹ ٹو کے طالب علم کو لاکھوں نمبر دیدیئے، انتظامیہ نے کلرک کی غلطی قرار دے دی۔ بی اے پارٹ ٹو کے پیپر میں طالبعلم کو 3 لاکھ 29 ہزار123 نمبر دیدیئے، طالب علم کی ڈی ایم سی کے
مطابق طالبعلم نے 550 میں سے 330 نمبر حاصل کئے، کلرک نے انگریزی میں 3 لاکھ 29 ہزار 130 لکھ دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈی ایم سی میں نمبروں کو کلرک کی غلطی قرار دیدیا، انتظامیہ کے مطابق ڈی ایم سی درستگی کرکے طالب علم کو دوبارہ جاری کردی گئی ۔