منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے پنشن میں مزیداضافے کا اعلان کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ انھوں نے 5250 روپے کی ای او بی آئی پنشن 6500 روپے کر دی، اسے 10 ہزار پر لے کر جائیں گے۔زلفی بخاری نے کہا جس طریقے سے ای او بی آئی کو چلایا گیا،

آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ پچھلی حکومت نے آپ کے گھر نہیں لے لیے، کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔انھوں نے کہا وزیرِ اعظم کا وژن ہے کہ فلاحی ریاست ہو، 5 سال میں آپ کو فلاحی ریاست دینا ہمارا مشن ہے، میرے پاس جو منسٹری ہے وہ ماضی میں بس ایک کچن تھا، لوگ آتے کھاتے اور گھر چلے جاتے تھے، پاکستان میں اتنی کرپشن کے با وجود ادارے چل رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک رہے اور کمپنیاں خریدتے رہے ہیں، اپنے تجربے سے کہہ رہے ہیں کہ ای او بی آئی منافع بخش ادارہ بنے گا۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے وقت عمرے پر مجھ پر تنقید ہوئی، آج کل بھی ہو رہی ہے، میں سوچتا ہوں، آرام کی زندگی تھی برطانیہ میں لیکن یہاں جب عوام کا پیار ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، تنقید کا عادی نہیں تھا اب ہو گیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کل جب وہ عدالت سے نکلے تو انھیں ایک فقیر ملا جس نے گلے لگا کر کہا کپتان کے سپاہی پیچھے نہ ہٹنا۔ مزید کہا کہ جو میرٹ پر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔  وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ انھوں نے 5250 روپے کی ای او بی آئی پنشن 6500 روپے کر دی، اسے 10 ہزار پر لے کر جائیں گے۔زلفی بخاری نے کہا جس طریقے سے ای او بی آئی کو چلایا گیا، آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ پچھلی حکومت نے آپ کے گھر نہیں لے لیے، کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…