بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے چوہدری نثار سے ملاقات کی تصدیق کردی،ن لیگ یا تحریک انصاف، کیا فیصلہ کرلیا اور کیا کہتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا، فالودے اور ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں، گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے، ریلوے میں گیارہ ہزار آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی،جتنی محنت عمران خان کر رہے ہیں اتنی کسی کے بس کی بات نہیں،جو افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا اسے گھر جانا پڑے گا،

ریلوے میں کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دیں گے اور محکمے کی ایک ایک انچ زمین سے قبضہ ختم کرائیں گے‘چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ہے وہ (ن) لیگ یا تحر یک انصاف میں نہیں جا رہے وہ کہتے ہیں شیخ رشید تم جو باتیں کرتے رہے وہ سچ ہی تھیں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پام اور شالیمار ہسپتال کا کیس نیب میں لے کر جا رہے ہیں، اللہ کے بعد صرف چیف جسٹس کا سہارا رہ گیا ہے، ان سے بھی خود ملوں گا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ طلبا کو 25 دسمبر سے 10جنوری تک کرایوں میں 50 فیصد رعایت جبکہ معذور افراد کوٹرینوں پر سوار ہونے کے لیے ضروری سہولت فراہم کریں گے اور ہر ٹرین میں معذوروں کے لیے ایک واش روم بنوائیں گے، 25 دسمبر سے دس جنوری کے دوران مسیحی برادری کے لیے 50 فیصد ڈسکانٹ ہوگا، روہڑی میں ایک نیا پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، روہڑی میں نیا پلیٹ فارم اور سو دوکانیں بنائیں گے، یہ تمام ٹرینز ری بلٹ کی ہیں جنہوں ریلوے کے مزدوروں اور افسران نے چلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیارہ ہزار آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی، 125 سب انجینیئرز کی بھرتی کا اشتہار جاری ہو گیا ہے،گیارہ ہزار خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیئے گیارہ دسمبر تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھ ٹرینیں چلا چکے ہیں جبکہ مزید چار ٹرینیں چلائیں گے، سندھ ایکسپریس، شاہ ایکسپریس، لاہور فیصل آباد کو ملتان تک لے کے جا رہے ہیں جبکہ بابا رحمان ایکسپریس بھی تیاری میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، اس پر چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں تفصیلات معلوم نہیں، جتنی محنت عمران خان کر رہے ہیں اتنی کسی کے بس کی بات نہیں، پاکستان میں لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی آسان کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں جو ماضی کے حکمرانوں کو میسر تھیں،

میڈیا میں کوئی سنسر شپ نہیں ہے ورنہ روزانہ ہمارے اوپر اس طرح تنقید نہ ہو رہی ہوتی،صحافیوں کو سوال کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ان کی چوہدری نثارکے ساتھ ایک شادی میں تفصیلی ملاقات ہوئی، وہ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے، ملاقات میں چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں نے ان سے متعلق درست بات کی تھی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا، فالودے، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں، گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…