ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

100 روزہ کارکردگی، شیخ رشید، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی سب ناکام، ایک وزیر جو تمام وفاقی وزراء پر بازی لے گیا، وزیراعظم نے شاباش دیدی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سب ناکام رہ گئے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں بازی لے گئے اور ان کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شاباش بھی دی گئی، وفاقی وزراء کے 100روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ ٹین کی بھاگ دوڑ میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی وزارتوں کی 100روزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ملنا شروع ہوگئی ہیں جن میں اسد عمر ، شیخ رشید ، مراد سعید اور فواد چوہدری میں سخت مقابلہ ہے جبکہ شاہ محمود قریشی ، شہریار آ فریدی ، فیصل واڈا اور زلفی بخاری سمیت طارق بشیر چیمہ بھی ٹاپ ٹین کی بھاگ دوڑ میں شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پچاس دنوں میں 100روزہ منصوبہ بندی کے اہداف حاصل کئے اور اپنی وزارت میں 3ارب 55کروڑ روپے کی بچت کی جبکہ انہوں نے نئے منصوبے بھی شروع کئے جس پر وزیراعظم نے مراد سعید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی ہے اس کے علاوہ ملک کی اقتصادی بحران سے نکالنے پر اسد عمر بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں اسد عمر نے 100روزمیں معیشت کو سنبھالا دینے کا ٹارگٹ حاصل کیا اور سعودی عرب سمیت یو اے ای اور چین سے کامیاب معاہدے بھی کئے اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی دوڑ جیتنے کے دعوے داروں میں شامل ہیں جس میں دس نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور ریلوے کی آمدن میں دو ارب کا ریکارڈ اضافہ بھی کیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے 100دن بھی انتہائی اہم رہے بااثر ممالک سے سفارتی تعلقات سمیت ملک کی کامیاب خارجہ پالیسی کا سہرا ان کے سر جاتا ہے جبکہ بھارتی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں ان کا بااثر بیان بھی بھاری ہے 24نومبر کو تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100روز مکمل ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…