جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

علیمہ خان کے حوالے سے قانون کیوں بے بس ہے؟ ان کے خلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی؟ ملک میں دو قانون نہیں چلنے دیں گے ٗ دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اگر محترمہ فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو پھر علیمہ خان نیازی کے خلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی؟ ایک ملک میں تمام شہری برابر ہیں ٗ ملک میں دو قانون نہیں چلنے دیں گے ٗ۔ علیمہ خان کے حوالے سے قانون کیوں بے بس ہے؟ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم یو ٹرن خان نے کہا تھا کہ این آر او نہیں

کروں گا تو پھر اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو این آر او کیسے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں قانون ہے تو علیمہ خان نیازی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ انہوں نے بیرون ملک پراپرٹی کیسے خریدی، پیسہ کہا ں سے آیا، کس بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی، ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے اور آج تک انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں ریکارڈ کرپشن ہوئی مگر نیب یا کسی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…