اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے اور ٹرام لائن کو بحال کرنے کا حکم،اب کس علاقے میں ٹرام چلائی جائے،ہدایات جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے اور ٹرام لائن کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیاہے، عدالت نے ریلوے لائن کو قبضہ مافیا سے کلیئر کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عدالت نے حکم دیا کہ کراچی بھر میں قبضہ کی گئی ریلوے کی زمینوں کو واگزار کروا کر کراچی سرکلر ریلوے کو فوری بحال کیا جائے۔

جس پر ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ بیشتر علاقوں میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہے، عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام علاقوں سے ریلوے لائن کلیئر کرانے کی ہدایت جاری کی۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ٹرام لائن کی بحالی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقاصد کیلئے صدر سے اولڈ سٹی ایریا تک ٹرام چلائی جائے، کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بوگیاں تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ مقامی انتظامیہ ریلوے کی مدد سے سرکلر ریلوے کے روٹ کا تعین کرے گی۔ سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پورے شہرمیں تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح حکم دیا کہ اب کراچی میں کوئی تجاوزات نظر نہ آئے۔ایف ٹی سی پل کے نیچے تعمیر کی گئی دکانیں مسمار اس کے علاوہ شارع فیصل اورراشد منہاس روڈ پر ہر طرح کی تجاوزات ختم کی جائیں، عدالت نے تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے کو بھی تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا۔  سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے اور ٹرام لائن کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیاہے، عدالت نے ریلوے لائن کو قبضہ مافیا سے کلیئر کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عدالت نے حکم دیا کہ کراچی بھر میں قبضہ کی گئی ریلوے کی زمینوں کو واگزار کروا کر کراچی سرکلر ریلوے کو فوری بحال کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…