اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز،پی آئی اے اور پاکستان ریلویز جیسے سٹریٹجک اہمیت کے سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز ان منصوبوں میں میں شامل ہے جو ملک میں خام لوہے اور کوئلے کے وسیع زخائر کی موجودگی میں انتہائی سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ کو ملز کو بھر پور صلاحیت سے چلانیکی
غرض سے جامع منصوبہ پیش کر نے کیلئے 45دنوں کا وقت دیا ہے۔ماضی کی دو حکومتوں نے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کی تھی ایک سٹڈی روس جبکہ دوسری چین سے کرائی گئی گئی تھی اور دونوں نے منصوبے کو قابل عمل اور منافع بخش قراردیا تھا۔پی آئی اے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ائر لائن کا بزنس چلانے کیلئے حکومت نے 23ارب روپے بیل آوٹ پیکج کی منظوری تھی تھی لیکن یہ مستقل حل نہیں۔