اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف سعید المالکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ وہ کتنے ڈالرز اور تیل دے رہے ہیں، معروف صحافی ندیم ملک نے سعودی عرب کے سفیر سعید المالکی سے رابطہ کیا اور ان سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کو کیا کچھ دے رہے ہیں اور تازہ ترین صورتحال کیا ہے،
جس کے جواب میں سعودی عرب کے سفیر نے جواب دیا کہ رواں ہفتے پاکستان کو امدادی پیکج کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، معروف صحافی نے بتایا کہ اگلے دو تین دن میں پاکستان کو تین ارب ڈالر مل جائیں گے، سعودی عرب کے سفیر نے بتایا کہ سعودی ارب تین سال تک سالانہ تین ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر فراہم کرے گا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تین ارب ڈالر ادائیگیوں کے توازن کے لیے دے گا، ندیم ملک نے کہا کہ مارکیٹ میں کرنسی پر جو پریشر ہے اگر یہ رقم مل جاتی ہے تو بڑی تک یہ پریشر ختم ہو جائے گا۔ اس طرح ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے میں کسی حد تک استحکام آ جائے گا، تین سالوں میں پاکستان کو سعودی عرب تین تین ارب ڈالر دے گا، سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں 6 سے 8 ارب ڈالر لاگت سے ریفائنری تعمیر کرے گا، سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کراچی کے قریب پیٹرو کیمیکل کی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا، اس کے علاوہ پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں سعودی سرمایہ کاری آئے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، سب سے بڑا پراجیکٹ آئل ریفائنری کا منصوبہ ہے، اس پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 6 سے 8 ارب ڈالر ہو گی، یہ قرض نہیں ہے بلکہ سرمایہ کاری ہو گی۔ دوسرا سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا، تیسرا کراچی میں پیٹرکیمیکل کی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔