لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے لاکھوں ٹیکس گزاروں کو جرمانے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، قابل ٹیکس تنخواہ
لینے والوں کو آڈٹ سے بچنے کیلئے 20 ہزار روپے تک جرمانہ دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق جرمانہ ادا کرنے کے بعد انکم ٹیکس کے سیکشن 214 ای کے تحت آڈٹ سے چھٹکارا ملے گا ٗ کاروباری ٹیکس گزاروں کو گزشتہ سال کی ٹیکس ریٹرن کا 25 فیصد زائد جمع کرانے پر رعایت مل سکتی ہے۔