اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمدبن النہیان نے دی ہے، وزیرعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور ڈویژ ن اور مشیر تجاورت بھی روانہ ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد سے ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ معاملات اور خطے و عالمی امور پر بات ہوگی ٗ وزیراعظم یو اے ای کے کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات کی ۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمدبن النہیان نے دی ہے، وزیرعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور ڈویژ ن اور مشیر تجاورت بھی روانہ ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد سے ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ معاملات اور خطے و عالمی امور پر بات ہوگی