جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

21 سیالکوٹی لڑکا امریکہ سے آنے والی 41 سالہ خاتون کے ساتھ شادی کرکے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ حیرت انگیز انکشافات، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی جب محبت میں بدلی تو 41 سالہ امریکن خاتون 21 سالہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی، نہ صرف وہ خاتون سیالکوٹ پہنچی بلکہ ان دونوں کی شادی بھی کروا دی گئی ہے اور 41 امریکن خاتون نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے، ان دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان تصاویر پر مختلف دلچسپ تبصرے آنا شروع ہو گئے،

کوئی کہہ رہا تھا کہ تصویروں میں 21 سالہ کاشف اداس نظر آ رہا ہے اور صارفین نے اس کی اداسی کے بارے میں اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھابھی نے امریکہ جانے سے انکار کر دیا ہے اور وہ پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہیں، اسی وجہ سے کاشف اداس ہے، واضح رہے کہ نکاح کے موقع پر امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پاکستان میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، مجھے کاشف بہت پسند ہے اور یہ مجھے بہت زیادہ خوش رکھتا ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ شادی کے بعد آپ امریکہ جائیں گے تو اس نے کہا کہ اس بارے میں ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ میں وہیں رہوں گی جہاں کاشف رہیں گے چاہے وہ پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس شادی پر دلچسپ تبصرے کیے، کہا گیا کہ شادی والے دن کاشف کی حالت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس نے امریکہ جانے کے لیے اس خاتون سے شادی کی ہے مگر شادی کے بعد اپنا گھر بار اور ملک چھوڑ کرآنے والی اس کی اکتالیس سالہ بیوی نے واپس جانے سے انکار کرکے کاشف کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 41 سالہ امریکی خاتون کا قبول اسلام سے قبل نام ہیلینا تھا جبکہ اب اس کا نام ماریہ رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی جب محبت میں بدلی تو 41 سالہ امریکن خاتون 21 سالہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی، نہ صرف وہ خاتون سیالکوٹ پہنچی بلکہ ان دونوں کی شادی بھی کروا دی گئی ہے اور 41 امریکن خاتون نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…