اسلام آباد (این این آئی) اعظم سواتی کے معاملے پر قائم جے آئی ٹی نے رپورٹ مکمل کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پہلوؤں پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کی اور سربمہر رپورٹ پر جے آئی ٹی کے تمام ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کو تفتیش کیلئے مزید وقت درکار نہیں۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر غریب پرور خاندان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔وفاقی وزیر نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو کئی مرتبہ فون کرنے کا اعتراف کیا ٗیہ جھگڑا ابھی درمیان میں ہی تھا کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا تھا۔اعظم سواتی کے مس کنڈکٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے وفاقی وزیر کے پڑوسیوں ساتھ تنازع میں بطور وزیر ان کے مس کنڈکٹ کا تعین کرنا تھا، عدالت نے جے آئی ٹی کو 14 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اعظم سواتی اور ان کے بچوں کے اثاثے اور ٹیکس معاملات دیکھنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے علاوہ وزیر مملکت داخلہ کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔ اعظم سواتی کے معاملے پر قائم جے آئی ٹی نے رپورٹ مکمل کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پہلوؤں پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کی اور سربمہر رپورٹ پر جے آئی ٹی کے تمام ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کو تفتیش کیلئے مزید وقت درکار نہیں۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر غریب پرور خاندان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔