ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحر یک انصاف کو مغرب کی نمائندہ جماعت قراردیدیاگیا،ملین مارچ کا اعلان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ سے متحدہ مجلس عمل کے صدر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے25نومبر کو سکھر میں ملین مارچ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف مغرب کی نمائندہ جماعت ہے انکو اسرائیل کو تسلیم کر نے اور قادینوں کو نواز کیلئے اقتدار ملا ہے ‘ کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو امریکہ کی کالونی کسی صورت نہیں بننے دیا جا ئے گا‘

توہین رسالت ؐکے قانون میں اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عوام اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی‘حکومت نے امریکہ کی خوشنودی کے لیئے ملک کا وقار داؤ پر لگا دیا لیکن مگروہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ جب تک ایک بھی عاشقان رسول ؐ زندہ ہے وہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ آج ہماری عدالت اور اوران کے مرشد نواز آسیہ ملعونہ کے کیس حوالے سے قانونی اور شرعی پہلوپر آپس میں الجھ رہے ہیں یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ہم کہتے ہیں قانون کے الفا ظ میںآپ فیصلے کے لیئے جو بھی جواز تلاش کریں لیکن بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے یہ فیصلہ بین الاقوامی دبا ؤ میں کیا ہے‘ آج لاہور میں اس عظیم الشان ملن مارچ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں رسالت مآب ﷺ کے ناموس کے تحفظ کے لیئے ہم سب یہاں جمع ہو ئے ہیں اور حکمران لاکھ کوشش کریں عالمی استعمار لاکھ کوشش کریں لیکن مسلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ﷺ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتے یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی‘ پاکستان میں اسلام دشمن ہر فیصلے کی مذمت کی جائے گی اور ہر محاذ پر اس کے خلاف جدوجہد کی جا ئے گی ‘پی ٹی آئی مغرب کی نمائندہ جماعت ہے 25نومبر کو سکھر میں تاریخ ساز ناموس رسالت ؐ ملین مارچ ہو گا ۔جمعرات کے مسجد شہداء کے باہر ملین مارچ سے سنٹر علامہ پروفسیر ساجد میر ،

حافظ محمد ادریس ،مولانا عبد الغفور حیدری،مولانا اللہ وسایا ،صاحبزادہ اویس احمد نورا نی، مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد خالد محمود سومرو ،فرید احمد پراچہ ، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،میاں مقصود احمد،مولانا امیر حمزہ ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبد المالک ،حافظ ابتسام الہی ظہیر،حافظ انور ساجد،مولانا اسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مفتی عزیز الرحمن،مولانا عبد الماجید توحیدی ،ذکر اللہ مجاہد ،قاری عبد الصمد ،مولانا عبد النعیم ،مولانا علیم الدین شاکر اور دیگر نے خطاب کیا

مولانا فضل الر حمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم رسالت مآب ﷺ کی توہین حوالے سے کسی بیرونی دباؤ کو قبول کر نے کے لیئے تیار نہیں ہم جانتے ہیں اس فیصلے پر یورپ میں جس طرح خوشی منائی گئی اور اسی سال جنوری میں یورپی یونین کا وفد آیا تھا اور پاکستان کو اپنے مالیاتی نیٹ ورک میں شامل کر نے کے لیئے اور پاکستان کو امداد مہیا ء کر نے کے لیئے اس کو آسیہ ملعونہ کی رہائی سے مشروط کیا تھاآج پاکستان چند پیسوں کے لیئے ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے گیا اس پہلے کوئی بھی حکمران اسے کے لیئے تیار نہیں ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کینیڈا کے حکمران ہمارے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں موجودہ حکومت کو قادیانیوں کو نواز نے اور اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیئے اقتدار دیا گیا ہے حکومت نے امریکہ کی خوشنودی کے لیئے ملک کا وقار داؤ پر لگا دیا لیکن مگروہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ جب تک ایک بھی عاشقان رسول ؐ زندہ ہے وہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو امریکہ کی کالونی کسی صورت نہیں بننے دیا جا ئے گا

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آسیہ مسیح کی بریت کا فیصلہ عدلیہ اور حکومت پر بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے پروفیسر ساجدمیر نے اپنے خطاب کہا کہ ملک وہ تھیکدار جو اس وزیر اعظم کو لے کر آئے ہیں ان کو بتا نے کے لیئے آج کا یہ اجتماع منعقد کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ عاشقان رسول کو چھوٹا طبقہ کہنے والے آج کا یہ اجتماع دیکھ لیں آج عوامی عدالت نے آسیہ ملعونہ کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے حافظ ادریس نے کہاکہ ناموس رسالت ؐپر آج کے دور کا گیا گذار مسلمان پنا تن من قر بان کر نے کے لیئے ہر وقت تیا بیٹھا ہے انہوں نے کہاکہ عدالت کا آسیہ ملعونہ کو رہا کر نے کا فیصلہ کسی کی خوشنوی حاصل کر نے لیئے ہے

مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ حکومت سے جو پہلا کام لینا ہے وہ اسرئیل کو تسلیم کر نا ہے اور قاد یانیوں کو آزدی دینا ہے لیکن قوم حکومت کے ہر ایسے اقدام کیخلاف متحدہ اور متفق ہے ،مولانا اویس احمد نوارنی نے کہاکہ آسیہ ملعونہ کو تحفظ دینے والوں کو آج کے ملین مارچ سے پیغام گیا ہے مسلمان آپنے آقادوجہاں کی شان میں ناگستاخی کو برداشت کر سکتا ہے اور نہ ہی گستاخی کر نے والے کے وجود کو انہوں نے کہاکہ ملک مارشل لاء لگا ہوا میڈیا کی آزدی بھی سلب کی ہوئی ہے سلیکٹڈ حکمرانو ں نے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ یہ ملک کلمے کے نام پر بنا ہے اس ملک میں کسی یورپ اور کسی امریکی، اسرائیلی نظام کو نافذ نہیں ہو نے دیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے انہوں نے پا کستان کو سیکولر ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جا ئے گا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…