بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

ملک بھر میں نوجوانوں کیلئے بڑا پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ،عمران خان نے پی ٹی آئی حکومت کے 100دن پورے ہونے سے پہلے شاندار حکم جاری کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے بڑا پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم منصوبے کا باقاعدہ اعلان خود کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام میں نوجوانوں کاکردارفراموش نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 100 روزہ منصوبہ بندی کے تحت وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے بڑا پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

۔وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں عثمان ڈار نے نوجوانوں کے لیے حکومتی پیکیج کی تیاری سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور نوجوانوں کے لیے نیا پاکستان یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے نیا پاکستان یوتھ پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا اور منصوبے کا باقاعدہ اعلان خود کریں گے جبکہ عمران خان کی ہدایت پریوتھ پلس پورٹل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 70 سالوں میں نوجوانوں کے لیے کوئی بڑی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، منصوبہ کے تحت نوجوانوں کو مکمل بااختیاربنائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا منصوبہ حکومت کے100 روز پورے ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے، نوجوانوں سے حکومتی سطح پر کمیونیکیشن نظام بہتر کیا جائے، موجودہ حکومت کے قیام میں نوجوانوں کا کردار فراموش نہیں کرسکتے، نوجوانوں کو تعلیم، تربیت اور روزگار کے بھرپور مواقع دیں گے۔گذشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت یوتھ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، اجلاس میں یوتھ پروگرام سے متعلق جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام عثمان ڈار اور وزیراعظم کے معاونین کی شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ملک میں اس وقت 13کروڑآبادی 35سال سے کم عمر ہے ،تعلیم و تربیت اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سابقہ دور میں اربوں روپے سے شروع یوتھ پروگرامزادھورے چھوڑے گئے۔بریفنگ میں کہا گیا کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ کم ہوگئی، پاکستان کی پوزیشن2013کے مقابلے میں 154تک آن پہنچی ، 2013میں پاکستان89نویں نمبر پر تھا، حکومت نوجوانوں کی تعلیم ،تربیت اورروزگارکیلئے جامع پروگرام شروع کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 35 سال سے کم عمر 13کروڑ آبادی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…