اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکام نے اسلام آباد سے اغوا ہونے والے اور افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستان کے پولیس افسر ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستانی حکام کو دینے سے انکار کر دیا ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی طاہر داوڑ کی میت حاصل کرنے کیلئے اس وقت طورخم پاک افغان بارڈر پر موجود ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے نہیں کی جائے گی بلکہ ان کی میت ان
کے بھائی محسن داوڑ کے حوالے کی جائے گی۔ افغان حکام کا مؤقف سامنے آنے کے بعد پاکستانی اقدامات کے باوجود طاہر داوڑ کے بھائی محسن داوڑ کی بھائی کی میت حاصل کیلئے بارڈر پر موجود افغان حکام سے گفتگو شنید جاری ہے۔ ایس پی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کیلئے اس وقت پاک افغان طور خم بارڈر کو سیل کر دیا گیا ہے اور لنڈی کوتل تک تمام شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ اس وقت پاک افغان بارڈر پر داوڑ قبیلے کے عمائدین بھی موجود ہیں۔