ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑینگے، ہماری امداد سعودی عرب سے بھی زیادہ ہے، چین نے سی پیک کے بعد پاکستانیوں کو ایک اور بڑا تحفہ دیدیا ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیلئے مالی مدد سعودی عرب سے بھی زیادہ ،پیکج کی تفصیلات سامنے نہیں لانا چاہتےچین نے پاکستانی کو دی جانیوالی امداد سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ، وزیراعظم عمران خان کے دررہ چین پر تنقید کرنیوالے ہکا بکا رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی نائب سفیر ژالولی جیانگ نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز میں بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ

چین کی جانب سے پاکستا ن کو دیا جانیوالا امداد پیکیج سعودی عرب سے بھی زیادہ ہے تاہم ہم اس پیکیج کی تفصیلات سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ ہماری ترجیح پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہے۔ انہوں نے سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت کو خوش آئندہ اور خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ملک ترقی کے اس منصوبے میںخوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں لیکن منصوبے میں شرکت کے متمنی ممالک کو شراکت دار بننے کیلئے منصوبے میں بھرپور حصہ بھی ڈالنا ہو گا۔ انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکہ افغانستان کو چاند پر لیکر نہیں جا سکتا ، خطے کو ممالک کو افغان تنازعہ ملکر حل کرنا ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم چین کے سفارت خانہ میں منعقدہ ایک بریفنگ کے دوران ایک اہم چینی تھنک ٹینک چاؤلی چیان، چینی وزارت خارجہ کے حکام اور سفارت کاروںکا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دوست ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے مکمل تعاون کریں گے تاہم دیرپا ترقی اور صنعتوں کی بحالی ہی پاکستان کے معاشی مسائل کا دائمی حل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان اسد اللہ خان نےوفاقی وزیر برائے میری ٹائمز علی زیدی سے سوال کیا کہ آپ چین کے دورے پر تھے، چین کے دورے سے متعلق اپوزیشن کا مؤقف یہ ہے کہ اس سے حکومت کو

کچھ نہیں ملا، اور جو ایم او یوز سائن ہوئے ہیں وہ چار بیوروکریٹس بھی چلے جاتے تو ایم او یوز سائن کروا کے لے آتے، ملا تو آپ کو کچھ بھی نہیں ہے ، آپ اس چیز کا کیسے دفاع کرینگے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز علی زیدی کا کہنا تھا کہ فنانس کے حوالے سے ہماری جو چین کیساتھ ڈیل ہوئی ہے ان میں سے وہ کچھ چیزیں سیکرٹ بھی رکھنا چاہتے ہیں، لیکن منسٹری آف فنانس

جب وہ پیکیج فائنل ہو جائیگا تو وہ اس کو ڈس کلوز کر یگی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا پیکیج بہت طریقے کا ہو رہا ہے اور بہت اچھا ہو رہا ہے، علی زیدی کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب سے بھی بہت اچھا ہو گا۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ میں آپ کو اس حوالے سے اپنا بتا دیتا ہوں کہ میں نے اس سے قبل کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کیا اور میں یہ بات آپ کو

آفیشلی بتا رہا ہوں کہ صرف میری ٹائم میں میری ٹیبل پر اس وقت ایک ایم او یو پڑا ہے اور پروگرام میں جو میں تھوڑا لیٹ پہنچا ہوں وہ اسی وجہ سے کہ میں وہ ایم او یو پڑھ رہا تھا جو کہ اب میرے پاس آیا ہے۔ میرے پاس لیٹر آف انٹیڈ تھا جس پر میں پہلے سے کام کر رہا تھا اور میں دورہ سے دو دن قبل ہی چین چلا گیا تھا کیونکہ میں اپنی میٹنگز کرتا چلا گیا اور مجھےپھر فالو اپ کیلئے میں

پھر وزیراعظم کے وفد کے واپس آجانے کے بعددو دن تک وہیں رکنا پڑا۔ میں آپ کو بریکنگ نیوز دے دیتا ہوں کہ میری ٹیبل پر ایم او یو پڑا ہے اور جو کہ جے بی پر یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت اور جس کے کیلئے ہم زیادہ کوششیں کر رہے ہیں وہ بی او ٹی پر ہوگا جو کہ میرے پراجیکٹس ہیں میری ٹائمز کےجس کی مالیت ہے 9بلین امریکی ڈالر ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…