ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے مدت مکمل کرنے کے باوجود جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں پڑے قیدیوں کو بڑی خوشخبری سنادی،قابل تحسین اقدام

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام گورنرز کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام قیدی جو مدت مکمل کرنے کے باوجود جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں پڑے ہیں کیلئے فنڈ قائم کیا جائے،اس عمل کو موثر انداز میں شروع اور مکمل کرنے کیلئے ایسے تمام قیدیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیاجائے ،جیلوں میں قیدیوں اورپولیس اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے لیبارٹریاں قائم کی جائیں،

فاٹا انضمام کے ضمن میں 95 فیصد کام مکمل ہوچکاہے ،بقیہ 5 فیصد کام بھی تیزی سے مکمل کیا جاررہاہے،عوامی مسائل وشکایات کے حل کیلئے صوبائی محتسب کے دفاتر کو زیادہ موثرطریقے سے چلانے کو یقینی بنایا جائے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات منگل کو گورنرز کانفرنس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چاروں صوبائی گورنرز اورگورنرگلگت بلتستان بھی موجود تھے۔ صدرمملکت نے گورنرز کو جیلوں میں تمام قیدیوں کوپینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ داری اٹھانے اورجیلوں میں قیدیوں اورپولیس اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے لیبارٹریوں کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ کی طرزپرپورے ملک میں سٹیزن پولیس لیژان کمیٹیوں کے قیام کی ضرورت پر زوردیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام گورنرز پانی، بہبودآبادی، صحت ، اورابتدائی، ثانوی اوراعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے وابستہ مسائل کے حل میں قائدانہ کردار اداکریں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ تمام گورنرز کو اپنے متعلقہ صوبوں میں متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پر عمل پیرا ہونے کیلئے اقدامات کرنا چاہئے۔ اجلاس کے دوران گورنرخیبرپختونخوا نے ماحول کے تحفظ کیلئے

زیتون کی کاشت کی تجویز پیش کی۔صدر مملکت نے ضرورت مندوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عدلیہ کے ساتھ تعاون کے ضمن میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے قریبی روابط استوارکرنے کی ہدایت کی۔صدر مملکت نے تمام گورنروں کوہدایت کی کہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کیساتھ الحاق کیلئے وہ اپنے اپنے صوبوں میں کم سے کم ایک یونیورسٹی کا تعین کرے۔

انہوں نے گورنرزکو چاروں صوبوں میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپسز کے قیام کیلئے اراضی کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔گورنرخیبرپختونخوانے کانفرنس کے شرکاء کوبتایا کہ فاٹا انضمام کے ضمن میں 95 فیصد کام مکمل ہوچکاہے اوربقیہ 5 فیصد کام بھی تیزی سے مکمل کیا جاررہاہے۔گلگت بلتستان کے گورنر نے صدرمملکت سے گلگت بلتستان میں خواتین کیلئے یونیورسٹی کے قیام میں تعاون کی استدعا کی جس پر صدرمملکت نے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔صدرمملکت نے عوامی مسائل وشکایات کے حل کیلئے تمام گورنروں کو ہدایت کی کہ صوبائی محتسب کے دفاتر کو زیادہ موثرطریقے سے چلانے کو یقینی بنایا جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…