ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ (ن )کے تمام ادوار سے زیادہ قرض لے گی کیونکہ ۔۔!ن لیگ کے اہم رہنمامفتاح اسماعیل نے بڑادعویٰ کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کاٹرائل میڈیا میں نہیں بلکہ عدالت میں کریں، حکومت کے وزرا ء غلط بیان بازی کررہے ہیں،موجودہ حکمرانوں کا کام صرف جھوٹ بولنا رہ گیا ہے،سو روزہ پلان کے بعد عوام کیلئے تباہی ہے ٗآنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی،حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکامی پریشانی میں مبتلا ہے،عوام پر90ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے،

موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کے تمام ادوار سے زیادہ قرض لے گی۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک کے بجٹ کو بھی اینگرو کمپنی کے بجٹ جیسا بنایا ہے،حکومت نے تاریخی مہنگائی کی ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس متاثر ہوااور سب سے زیادہ متاثر وزیر اعظم ہوئے ہیں کیونکہ وہ بھی مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پٹرول،بجلی کے بلز جہانگیر ترین،ذولفی بخاری برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان بتائیں ان اخراجات کے بدلے میں وہ کونسے فائد ے دلارہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ احتساب ضرور ہو مگر بلا تفریق ہونا چاہیے، وزیر اعظم کو سی پیک میں کرپشن نظر نہیں آئی اسلئے وہ سی پیک منصوبوں پر اطمینان کااظہار کر رہے ہیں،وہ یہ اتنا اچھا جھوٹ بول رہے ہیں کہ کل انہوں نے کہا 700 ڈالر کی بیرون ملک چوری پکڑی ہے اور کہا کہ 83 فیصد چوری نواز شریف اور زرداری کے خاندان کی ہے، اگر ایسا ہے تو بتایا جائے کہ کونسی چوری پکڑی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے دوسرا جھوٹ بولتے ہیں،

اس قسم کے نااہل اور جھوٹے حکمرانوں سے اللہ پاکستان کو نجات دلائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک اتنا مضبوط ہے کہ ہم تحریک انصاف کو بھی سہہ لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر ہم چور ہیں تو سب سے پہلے ہمارا احتساب کریں، پہلے ہی ہمارا احتساب ہورہا ہے مزید کرنا ہے تو کرلیں ہم تیار ہیں، اگر احتساب کرنا ہے تو چوہدری سرور، جہانگیر ترین کا بھی احتساب کریں ٗاحتساب شروع کرنا ہے تو علیم خان کا بھی احتساب کیا جائے،

مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے عمران خان اپنا حساب کتاب بھی دے دیں، وہ بتائیں کہ انہوں نے ایک لاکھ 47 ہزار ٹیکس بھرا تھا تو بتائیں کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فالودہ والوں کے بے نامی اکاؤنٹ کا احتساب کرنا اچھی بات ہے لیکن مالی اور ڈرائیور کے نام پر اکاؤنٹس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں پاکستان کے قیام سے

آج تک 49 لاکھ گھر بنے ہیں اور آپ نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنائیں گے لیکن آپ نے اس بجٹ سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کاٹ لیے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی فراہمی کی ٹرانسمیشن لائن سے 2 سے 3 ارب روپے کٹ کردئیے تو کیا یہ واپس دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پانی کیلئے چندے کا کہا گیا لیکن خود بجٹ سے ایک ارب روپے کاٹ لیے ٗاگر بحران ٹل گیا ہے تو اس کا ثبوت دیں اور بجٹ میں جو کٹوتیاں کی ہیں اور

بلواسطہ ٹیکسز لگائے ہیں وہ تمام واپس لیں تاکہ عوام کو تسلی ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر بحران نہیں ٹلا تو واپس آکر کہیں ہم ناکام ہوگئے ہیں اور اگر نہیں تو ثبوت دیں،عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان سے کئے گئے وعدے پورے ہوں گے یا اس پر بھی یوٹرن لیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اور اگر حکومت کہتی ہے کہ

بحران ٹل گیا تو اس کا ثبوت دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کا جھوٹ ہے، جس کی مثال یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کہا کہ 200 ارب ڈالر ملک میں واپس لائیں گے اور اب کہتے ہیں یہ غلط فہمی تھی۔انہوں نے کہاکہ حکمران ہر بات میں جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو حکومت میں آئے ہوئے 3 ماہ ہوئے ہیں،ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگائی گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…