پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات، بڑی پیش رفت ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اسلام آباد روانہ 

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائیگی ٗ

ملکوں کے درمیان سودے نہیں ہوتے، شکیل آفریدی سے متعلق ہمارا اپنا مؤقف ہے کہ انہوں نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ٗ چودھری سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممالک کے درمیان سودے نہیں ہوتے، شکیل آفریدی سے متعلق ہمارا اپنا مؤقف ہے ٗ ہم سمجھتے ہیں کہ شکیل آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پرکوششیں کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی حکام سے کہاکہ عافیہ صدیقی کوقانونی حق دیاجائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے، روس کو بھی امن مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ افغان امن عمل کیلئے خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے ٗ

صدراشرف غنی اوروزیرخارجہ سے مذاکرات ہوئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے ہم کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوسکتے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر خطے کے مفاد کیلئے سوچیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک ہوں گے،

ایران کی پٹرولیم ایکسپورٹ متاثر ہو گی تو قیمتیں بھی متاثر ہوں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط فہمیاں دور ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برآمدات بہتر ہوں گے تو زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور روپے کی قدر بہتر ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخی کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا، معیشت میں استحکام آئے گا تو ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ جتنی فضائی الودگی لاہور میں ہے اور کہیں نہیں، بھارت نے دھان جلایا ہے یہ بھی آلودگی کی ایک وجہ ہے، ماحول کو بہتر کرنے کیلئے حکومت ایک ٹھوس پروگرام سامنے لائے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چودھری سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…