اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایسا بھکاری نہیں دیکھا جو پہلے سے بھیک مانگنے کی جگہ کا اعلان کرے ٗمشاہد اللہ وزیراعظم پر تنقید میں حدیں پارکرگئے،کھری کھری سناڈالیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے ایسے بھکاری کو نہیں دیکھا ہوگا جو پہلے سے اعلان کردے کہ آج میں فلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں۔

منگل کو سینیٹ میں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیراعظم عمران خان اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا تعلق جنون سے نہیں، عقل اور دانش سے ہوتا ہے، کہا جارہا ہے تین دن کے حالیہ دھرنے سے 150 ارب کانقصان ہوا لیکن پی ٹی آئی نے 126 دن کا دھرنا دے کر ملک کا ستیاناس کردیا۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مظاہرہ کرنے والوں سے معاہدہ کرنا پڑا، کل تک دھرنے والے آپ کے دوست تھے، آج آپ کے دشمن ہیں لیکن جب پہلے دھرنے ہوئے تھے تب شاہ محمود قریشی وہاں جاکر بیٹھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ چین میں آپ پاکستان کے کپڑے دھو رہے تھے، کتنی تکلیف ہو رہی تھی، کسی آمر نے بھی جاکر بیرون ملک یہ نہیں کہا کہ ہمارے ملک میں بہت کرپشن ہے، دنیا پیسے دیتے وقت دیکھتی ہے کہ لوگ بات کے پکے ہیں کہ نہیں۔(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ کسی نے ایسے بھکاری کو نہیں دیکھا ہوگا جو پہلے سے اعلان کردے کہ آج میں فلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں، دینے والا بہت سمجھدار ہوتا ہے، اگر اسے معلوم ہوکہ ہمارا پیسہ سڑکوں، توانائی، ہسپتالوں پر لگے تو مدد کرے گا۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جواب دیں گے لیکن وزیراعظم کو ابھی تک ایک بھی بار نہیں دیکھا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے ایسے بھکاری کو نہیں دیکھا ہوگا جو پہلے سے اعلان کردے کہ آج میں فلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…