جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

معیشت چلانے کے لیے پانی سے گاڑی چلانے کے فارمولے 200ارب ڈالر واپس لانے کے دعوے کرنیوالے دو ڈالر واپس نہیں لا سکے، تحریک انصاف کی حکومت شدید تنقید کی زد میں آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت چلانے کے لیے پانی سے گاڑی چلانے کے فارمولے ہیں، اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد کھوکھلی ہے، 200 ارب ڈالر واپس آنے تھے، مگر ابھی تک 2 ڈالر واپس نہیں لاسکے۔ملک میں امن امریکا سے ڈالر لے کر قائم نہیں کیا جاسکتا۔ کہ نواز شریف کسی

مصلحت کے تحت خاموش رہے، سعد رفیق کا پارلیمانی کردار روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ موجودہ حکومت جھوٹ کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ن لیگ کے لیے سی پیک گناہ بن گیا ہے۔محمد زبیر، مفتا ح اسماعیل اور دیگر لیگی رہنمائوں کے ساتھ احمدخان تالپورکی رہائش گا پر پریس کانفرنس کرتے احسن اقبال نے کہاکہ کراچی، بلوچستان اور کے پی کی صورت حال سب جانتے ہیں۔ ن لیگ نے معیشت، امن اور ترقی میں کردار ادا کیا۔ لوڈ شیڈنگ سے لوگ عذاب میں مبتلا تھے ہم نے 4 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے اور 66 سال کی تاریخ میں 18 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی۔ عمران خان کہتے تھے بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ظلم ہے، آج وہی ظلم عوام کے ساتھ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سی پیک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ہم نے کراچی کی روشنی کو بحال کیا، ملک کی معاشی ترقی میں ن لیگ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کے دوران غلط بیانی کی، بھینسوں کی نیلامی سے خزانے نہیں بھرے جاتے۔ حکومت کے پاس معیشت چلانے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس پانی سے گاڑی چلانے والے فارمولے کے سوا کچھ نہیں، دھرنوں کے کیسز بھی حکومت اپوزیشن کے خلاف درج کرنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن سے خوف ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کام کر کے دکھائے۔انہوں نے کہاکہ یہاں احتساب کے عمل کو انتقامی بنا دیا جاتاہے، اپوزیشن کا مکمل طور پر میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔ اگر نیب متنازع ہوتو اس کی حساسیت پر اثر پڑے گا۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے پاس مضبوط پالیسی ہے۔ راول پنڈی اور لاہورمیٹرو پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے۔ موٹروے کی وجہ سے کراچی اور حیدر آباد جڑواں شہر بن گئے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…