اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، چین کی جانب سے امداد ی پیکیج کا اعلان نہ ہو سکا، امدادی پیکیج پر دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، شاہ محمود۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کیلئے امداد پیکیج کا اعلان نہ ہو سکا ہے۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں
کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں، جو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، چین سے امدادی پیکیج کافوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس پر بات چیت جاری رکھنے پر دونوں ملکوں میں اتفاق ہوا ہے۔ شاہ محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون اور باہمی مفاد کی پالیسیوں سے نئی نسل کےلیے راہیں کھلیں گی۔وزیراعظم کے دورہ چین میں 15معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔وزیراعظم کی قیادت میں دورہ چین سے واپسی پر پراعتماد ہیں۔