اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں چین سے امداد ی پیکیج نہ ملنے کی باتیں ہوتی رہیں مگر چین نے چپکے سے ایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین سے بڑا پیکیج حاصل کر لیا ہے۔
معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے خاموشی سے پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں جو اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے امداد پیکیج کا تو سب نے سنا ہے تاہم اب چین نے بھی پاکستان کو ایک بڑا پیکیج دیا ہے اور یہ وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔ چین نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں اور چین کی جانب سے رکھوائے ہوئے ڈالرز اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔دوسری جانب اس بات کی تصدیق پاکستان کے معروف ماہری معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی مدد کرتے وقت ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے اور ایک دوست کی مدد کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا،چین نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں اور چین کی جانب سے رکھوائے ہوئے ڈالرز اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔دوسری جانب اس بات کی تصدیق پاکستان کے معروف ماہری معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی مدد کرتے وقت ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے اور ایک دوست کی مدد کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا،پاکستان کے پاس اس وقت چین کی جانب سے دئیے گئے ساڑھے چار ارب ڈالر موجود ہیں۔