بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی شہری نے عمران خان کے دھرنے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا کتنے سالوں سےکس چیز کیخلاف دھرنا دیکر بیٹھا ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرنگر(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ماسٹر وجے سنگھ گذشتہ 22سال سے گھوٹالے اور لینڈ مافیاکے خلاف دھرنا دئیے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہو سکی، ماسٹر گائوں کی 4575بیگھہ زمین میں سے 4ہزار بیگھہ اراضی پر لینڈ مافیا گروپ کے قبضہ کے خلاف دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے

رہنے والے ماسٹر وجے سنگھ 22سال سیجرائم ، گھوٹالے اور لینڈ مافیاکے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جمہوری نظام میں عوام اپنے مطالبات منوانے کیلئے چند گھنٹے یا کچھ دن احتجاج کرتے ہیں ۔ جوش و خروش کیساتھ نعرہ بازی کرتے ہیں ۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کئے جانے یا نہ ہونیکی صورت میں احتجاج ختم کر دیا جاتا ہے ۔ ماسٹر وجے سنگھ ایک اسکول ٹیچر ہیں۔گائوں کی 4575بیگھہ زمین میں سے 4ہزار بیگھہ اراضی پر لینڈ مافیا گروپ نے قبضہ کرلیا۔وہ اس زمین کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ وجے سنگھ مسلسل جدوجہد کے باوجود زمین واگزار تو نہیں کراسکے البتہ طویل ترین مدت تک دھرنے پر بیٹھنے کے باعث اپنا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ۔ وہ کلکٹریٹ کے سامنے ترپال ڈال کر بیٹھے رہتے ہیں ۔ وجے سنگھ اب دہلی کے جنتر منترپر دھرنا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔وجئے سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے گائوںچوسانا میں 4ہزار بیگھہ اراضی جس کی مالیت تقریبا 350کروڑ روپے ہے ۔وجے سنگھ اب دہلی کے جنتر منترپر دھرنا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔وجئے سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے گائوںچوسانا میں 4ہزار بیگھہ اراضی جس کی مالیت تقریبا 350کروڑ روپے ہے ۔انہوں نے اس معاملہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 26فروری 1996 کو مظفر نگر میں واقع ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور اب انہیں دھرنا دیئے ہوئے ساڑھے 22سال گزر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…