ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مودی نے نواز شریف اور زرداری کا بھی ریکارڈ توڑ دیا،دو ہاتھ آگے نکل گئے صدی کا سب سے بڑا گھپلہ سامنے آگیا، چند سو کروڑ کا سودا کتنے میں کر دیا، کیا ، کیا گل کھلاتے رہے، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

سدھار تھ نگر(آئی این پی)بھارت کی کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دے دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دے دیا۔

ضلع دفتر پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپئے کے رافیل جنگی طیاروںکوموجودہ حکومت نے 1600 کروڑ روپئے کی شرح سے خریدا کر گھپلہ کیاہے۔نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران بی جے پی اور ان کے سرمایہ داروں نے اپنے کالے دھن پچھلے دروازے سے سفید کر لئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ روپئے کی قیمت آزادی کے بعد سب سے نچلے پائیدان پر ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کا زہر گھول رہی ہے جس کیخلاف کانگریسی کارکنوں کو لڑنا ہوگا۔آزاد نے کہا کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے جبکہ ملک کی عوام مرکزی حکومت کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں پوری قوت کے ساتھ لگ جائیں۔آزاد نے کہا کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے جبکہ ملک کی عوام مرکزی حکومت کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں پوری قوت کے ساتھ لگ جائیں۔کارکنوں کے اجتماع سے سابق مرکزی وزیر سنجے سنگھ، امت سنگھ اور پارٹی کے دیگررہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…