ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

گوجرانوالہ، 15سال کے دوران ایک ہی خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ، اس خاندان کے افراد دھڑا دھڑ خودکشیاں کیوں کرتے ہیں؟ماہرین نفسیات نے کس خطرناک بیماری میں مبتلا قرار دیدیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرنوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی، یہ اس خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ ہے،زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے والے نوجوان راحیل کا تعلق کامونکی کے محلہ محمد نگر سے ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں آباد یہ خاندان راحیل کے دادا تاجدین المعروف پھلاں والی سرکار کے نام سے مشہور ہے۔ایک ہی گھر میں رہائش پذیر

اس خاندان میں 15 سال پہلے راحیل کی چچی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی تھی۔واقعے کے کچھ عرصہ بعد راحیل کی بہن شبانہ اور بھائی شہباز نے بھی آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔راحیل کے چچا کے 2 بیٹے عمر اور حامد بھی خودکشی کرچکے ہیں۔2017 میں راحیل کے ایک اور بھائی نے بھی ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔اس حوالے سے میو اسپتال لاہور کی سابق چیف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر تنویر نصر کہتی ہیں کہ یہ سیریز ایک قسم کی سائیکو پیتھالوجی بیماری ہے۔دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے تمام افراد نے گھریلو جھگڑوں، کاروبار میں نقصان اور معاشی تنگ دستی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔میو اسپتال لاہور کی سابق چیف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر تنویر نصر کہتی ہیں کہ یہ سیریز ایک قسم کی سائیکو پیتھالوجی بیماری ہے۔دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے تمام افراد نے گھریلو جھگڑوں، کاروبار میں نقصان اور معاشی تنگ دستی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔کامونکی کے اس بدقسمت خاندان میں پیش آنے والے خودکشی کے یہ پے در پے واقعات جہاں افسوسناک ہیں، وہیں اس سے ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ذہنی الجھنوں اور ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اس بدقسمت خاندان میں پیش آنے والے خودکشی کے یہ پے در پے واقعات جہاں افسوسناک ہیں، وہیں اس سے ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ذہنی الجھنوں اور ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کا بھی پتہ چلتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…