اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ، دیرینہ ساتھیوں کو اہم عہدے دینے کے حوالے سے اہم مشاورت مکمل ، ن لیگی سینیٹر ہارون اختر کی خالی ہونیوالی نشست پر علامہ اقبال ؒ کے پوتے اور تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن ولید اقبال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے
دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے دیرینہ ساتھیوں کو اہم عہدے دینے کے حوالے سے اہم مشاورت مکمل کر لی گئی۔ عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کیساتھ دیرینہ کارکنوں کو اہم عہدوں پر لانے کیلئے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اس اہم فیصلے کے تحت ن لیگی سینیٹرہارون اخترکی خالی ہونیوالی نشست پر علامہ اقبالؒ کے پوتے اور تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن ولید اقبال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سینٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ولید اقبال کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا جائیگا جبکہ دیگر دیرینہ ساتھیوں اور کارکنوں کو بھی وزیراعظم عمران خان پارٹی اور حکومت میں اہم عہدوں سے نوازیں گے ۔ ولید اقبال کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ولید اقبال نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کر لیا ہے۔سینٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ولید اقبال کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا جائیگا جبکہ دیگر دیرینہ ساتھیوں اور کارکنوں کو بھی وزیراعظم عمران خان پارٹی اور حکومت میں اہم عہدوں سے نوازیں گے ۔ ولید اقبال کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ولید اقبال نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وہ کل وہ پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی کرینگے، پارٹی کی قیادت نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ اس اعتماد پر پورااترینگے۔