پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری نے نوازشریف کی فرمائش پوری کردی!این آر او کیلئے کس کس نے درخواستیں بھیجیں؟وزیر اطلاعات سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این آر او کے لیے سب نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان درویش آدمی ہیں اور پاکستان کے لیے بیسٹ ہیں۔عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔سب کو معلوم ہے کہ وزیراعظم اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

عثمان بزدرا ہو یا پھر میں،ہمیں عمران خان کی وجہ سے طاقت ملی۔کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے یہ فیصلہ کپتان کا ہوتا ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ این آر او کے لیے سب نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔اگر تحریک انصاف مک مکا کی سیاست کرتی تو اقتدار میں نہ آتی۔اپوزیشن کے تمام کیسز روک دیں تو ان کے لیے سب ٹھیک ہو جائے گا۔پراسیکوشن ہماری ہے اگر این آر او دینا ہوا تو ہم ہی دیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور حکومتی نمائندوں کی طرف سے بار بار این آر او کی گونج پر نواز شریف بھی بول اٹھے ہیں۔آج احتساب عدالت کے باہران کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کسی نے این آر او نہیں مانگا۔جو این آر او مانگنے کا الزام لگا رہے ہیں وہ جرآت کر کے اس کا نام بھی لیں۔نواز شریف نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ این ار آو مانگا جا رہا ہے لیکن خان صاحب یہ بتائیں کہ ان سے این آر او مانگا کس نے ہے؟۔نواز شریف نے مزید کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کس کیفیت سے گزر رہا ہوں ابھی تک خود کو سیاسی معاملات کی طرف واپس نہیں لا سکا۔بیگم کلثوم نواز کے آخری ایام میں سلاخوں کے پیچھے تھا۔نواز شریف کا شہباز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دن رات کام کیا انہوں نے جو محنت کی اس کے ثمرات ملکی سطح پر دیکھے۔ شہباز شریف نے جان جوکھوں میں ڈال کر کام کیا۔ شہباز شریف نے نہ دن دیکھا نہ رات بس کام کرتے رہے۔آشیانہ کیس میں کچھ نہیں ملا تو آمدن سے زائد اثاثوں میں پکڑ لیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…