کراچی( آن لائن) سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے اعلان نے گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کوتگڑا کردیا۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفراشاریہ94فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی نسبت روپے کی قدر1اشاریہ86فیصد بڑھ گئی۔
گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طورپر 1روپے27 پیسے کی کمی سے 132روپے45پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمجموعی طور پر 2روپے 50پیسے کی کمی سے 131روپے70 پیسے پر آگیا۔اس طرح سے انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی مزیدکمی ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کی کمی سے 1234ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی مزیدکمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59700روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51183روپے ہوگئی سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے اعلان نے گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کوتگڑا کردیا۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفراشاریہ94فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی نسبت روپے کی قدر1اشاریہ86فیصد بڑھ گئی۔گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طورپر 1روپے27 پیسے کی کمی سے 132روپے45پیسے پر آگیا