پشاور ریپڈ بس منصوبے پر 80فیصد سے زائدکام مکمل ،ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے حکام کادورہ،کیارپورٹ دی؟ حیرت انگیزانکشافات

28  اکتوبر‬‮  2018

پشاور(آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے پر 80فیصد سے زائدکام مکمل کر لیا گیا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے حکام نے گزشتہ روز دورہ پشاور کے موقع پر ریچ ون ، ٹو ، تھری کامعائنہ کیا کنسٹرکشن کمپنیوں نے بی آر ٹی منصوبے پر انہیں بریفینگ دی جس پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کمپنیوں کے کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کام کو تسلی بخش قرار دیا

اٹھائیس کلو میٹر طویل منصوبے کے لئے زیر زمین اور اوپر کے سٹیشنز کی تعمیر آخری مرحلے میں ہیں ترجمان کے مطابق منصوبے سے ہزاروں افرادکو روز گار مہیا ہو گا۔ بی آر ٹی منصوبے کے ریچ ون اور ریچ ٹو پر آٹھ زیر زمین سٹیشن اور اوپر کے سٹیشن آخری مرحلے میں ہیں ۔ تینوں کمپنیوں کی جانب سے کام کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور عالمی میٹریل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے جس پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کمپنیوں کی کارکردگی کو سراہا بی آر ٹی منصوبے کے ایک سال میں تینوں مرحلوں میں 80فیصد سے زائد کام مکمل ہوا ہے خیبر بازار میں سائیڈوال کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جبکہ شعبہ بازار اور ہسپتال روڈپر پلوں کی تعمیرآخری مرحلے میں ہیں جس کے لئے بڑ ی بڑی گاڑیاں بھی منگوائی گئی ہے ۔ بی آر ٹی منصوبے کے تحت پشاور کے ہزاروں مسافروں کو آنے جانے میں آسانی ہو گی کمپنیوں کی کارکردگی پر پہلے سے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے جی ٹی روڈ ، خیبر بازار ، صدر روڈ ، تہکال روڈ ، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر منصوبے پر سڑک کی تعمیر کاکام بھی شروع کردیا ہے پشاور ریپڈ بس منصوبے پر 80فیصد سے زائدکام مکمل کر لیا گیا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے حکام نے گزشتہ روز دورہ پشاور کے موقع پر ریچ ون ، ٹو ، تھری کامعائنہ کیا کنسٹرکشن کمپنیوں نے بی آر ٹی منصوبے پر انہیں بریفینگ دی

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…